اوگرا نے پٹرول بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

4 Jun, 2020 | 12:30 PM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے ملک میں پٹرولیم بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا،  اوگرا نے آئل ریفائنری اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخائر کی تفصیلات وزارت توانائی کو ارسال کر دیں، ذرائع نے بتایاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس لائسنس کے مطابق پٹرولیم قیمتوں پر نظر رکھیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی جس کے چیئرمین وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ہوں گے جبکہ کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہفتہ وار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرنظر رکھے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافاعدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

خیال رہے کہ نیشنل پرائس کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوا تھا جس کے بعد وزیراعظم آفس نے مراسلہ چاروں چیف سیکرٹریز اور مشیر خزانہ کو بھجوایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے بعد 90 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 43 اور ڈیزل کی قیمت میں 47 روپے کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اشیائے ضرویہ کی قیمتیں آسمان پر موجود ہیں۔

دوسری جانب  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہوئی مگر عوام کی پریشانی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی،  لاہور بھر میں پٹرول ناپید ہوگیا، شہری پیٹرول کی تلاش میں خوار ہو گئے،  انتظامیہ کی غفلت اور نجی کمپنیوں کی بد دیانتی کے باعث پیٹرول کی سپلائی میں بہت زیادہ کمی آئی ہے اور شہریوں کو پٹرول نہیں مل رہا۔


انتظامیہ کی غفلت اور پٹرول کی سپلائی میں تعطل پیدا ہونے کے باعث شہر کے متعدد پٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں لمبی لائنیں لگ گئی ہیں، شہری پیدل پٹرول کی تلاش میں ذلیل و خوار ہونے لگے۔

مزیدخبریں