سٹی42: شوال کا چاند نظر آگیا، کل لاہور سمیت دینا بھر میں عید الفطر منائی جائے گی، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی، جس میں مولانا عبدالخبیرآزاد، مفتی رمضان سیالوی، علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مفتی انتخاب نوری، محکمہ موسمیات کے نمائند نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران شہر میں چاند نظر آنے کی جو شہادتیں موصول ہوئیں وہ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گئیں، جس کے بعد عید الفطر کا حتمی اعلان مرکزی رویت حلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔