سرکاری اور نجی تھیٹر ہالز میں عید الفطر کے ڈراموں کی تیاریاں مکمل

4 Jun, 2019 | 03:32 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہر لاہور کے سرکاری اور نجی تھیٹر ہالز میں عید الفطر کے ڈراموں کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، عید الفطر کے تین روز تک تمام تھیٹر ہالز میں دو شوز ہوں گے، الفلاح، تماثیل، محفل، باری، شالیمار، پلاز ہ تھیٹر سمیت الحمراآرٹ سینٹر اور کلچرل کمپلیکس اور پنجابی کمپلیکس میں عید ڈراموں کی نمائش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے روز سے شہر کے7 سے زائد نجی تھیٹر ہالزمیں نامورکامیڈینز کے ڈراموں کا آغاز ہوگا، الفلاح میں اداکار سردارکمال، طارق ٹیڈی، ساجن عباس، خوشبو خان، ہنی شہزادی ڈراما ” سوہنا معشوق دا “ میں پرفارم کرے گی، محفل میں اداکارنسیم وکی، فیروزہ علی، سدرہ نور، شاہد خان سمیت دیگر فنکار شامل ہوں گے۔

اسی طرح تماثیل تھیٹر میں اداکارہ ثوبیہ خان، نگار چودھری، طاہر نوشاد،  گلفام، عمران شوکی سمیت دیگر فنکار عید کے روز سے ڈرامہ" مجھے رنگ دے" میں پرفارم کریں گے، اداکارہ صائمہ خان، لیلیٰ، شمع رانا، حسن مراد، ظفرارشاداورکامیڈی کنگ امان اللہ خان پلازہ تھیٹر میں عید کے ڈراما میں پرفارم کریں گے۔

الحمراآرٹ سینٹر کے دو ڈراما ہالز کیساتھ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بھی ڈراموں کی نمائش ہوگی جہاں بھی عید کے3 روز تک ڈراموں کے دو دو شوز ہوں گے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کون ساتھیٹرکامیاب بزنس کرکے لاہوریوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔    

مزیدخبریں