صدر پاکستان کا چھوٹی عید پر قیدیوں کیلئے بڑا اعلان

4 Jun, 2019 | 02:39 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی ساہی) قیدیوں کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری آگئی، صدر پاکستان نے قیدیوں کی سزا میں 45 سے 90 دن کی معافی کا اعلان جبکہ آئی جی جیل نے30 سے 60 دن کمی کا حکم دیدیا۔

صدر پاکستان کی جانب سے معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 90 دن کی معافی عمر قید کے قیدیوں جبکہ باقی تمام قیدیوں کو 45 دن کی معافی دی گئی ہے، معافی کا اطلاق قتل، غدارِ وطن، دہشتگردی، زنا سمیت دیگر سنگین جرائم کے قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ جیل میں بچوں کیساتھ رہنے والی خواتین قیدیوں کو خصوصی 1 سال کی رعایت دی گئی ہے لیکن دہشتگردی، قتل کے جرم والی خواتین قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہوگا، 18 سال سے کم عمر قیدیوں کی سزا مکمل طور پرمعاف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس میں بھی دہشتگردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے بھی قیدیوں کیلئے30 سے 60 دن کی معافی کا اعلان کیا، صدر مملکت کے اعلان کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں میں 496 قیدیوں کی سزا میں کمی جبکہ 128 قیدیوں کو رہائی مل گئی اور آئی جی جیل کے نوٹیفکیشن کے مطابق 125 قیدیوں کی سزا میں کمی اور 1 قیدی کو رہائی ملی، چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانیوالی معافی 45 سو سے زائد قیدیوں کی سزا کم اور51  کو رہا کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں