ڈی سی لاہور نے صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے کےافسران کی ڈیوٹیاں لگا دیں

4 Jun, 2019 | 02:27 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی ہدایت پر عید پر شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہر میں صفائی ستھرائی کی مانیٹرنگ کیلئےضلعی انتظامیہ کےافسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، افسران اپنے مقررہ علاقوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کی جانب سے صفائی ستھرائی کےعمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔ جس میں سب رجسٹرارڈی جی بی ٹی داتا زون کو چیک کریں گے، سب رجسٹرار راوی زون، اپنا زون چیک کریں گے، گلبرگ اور نشتر زون کے سب رجسٹراز دونوں زونز چیک کریں گے، شالیمار اور واہگہ کے سب رجسٹرار اپنے زون کی چیکنگ کریں گے۔

عزیز بھٹی زون کے سب رجسٹرار اپنے زون میں ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ستھرائی کو چیک کریں گے، اقبال زون کے سب رجسٹرار اقبال زون میں صفائی ستھرائی کو چیک کریں گے، سمن آباد کے سب رجسٹرار سمن آباد کے زون کو چیک کریں گے، افسران آج اپنے علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے رپورٹ متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کو دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ افسران کوڑا کرکٹ کے مقامات کی تصاویر لیکر اس کو متعلقہ اے سی کو بھیجا جائیگا، جہاں سیوریج کے مسائل ہیں اس کو فوری رپورٹ اسٹنٹ کمشنرز کو دیں گے۔

مزیدخبریں