(شاہد ندیم سپرا) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی جانب سے صدقہ فطر کا نصاب جاری کردیا گیا، گندم کے حساب کے مطابق صدقہ فطر 100 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالعلوم جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو نے صدقہ فطر کا نصاب جاری کر دیا ہے، گندم کے حساب سے فی کس 100 روپے صدقہ فطر متعین کیا گیا، اسی طرح جو کے حساب کے مطابق 160 روپے جبکہ کجھور کے تناسب سے 600 روپے فی کس کے حساب سے صدقہ فطر مقرر کیا گیا، کشمش کے حساب سے 1600 جبکہ پنیر کا 1600 روپے فی کس نصاب متعین ہوا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبراور مہتمم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے نصاب جاری کیا۔