ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے حکومت سے فوری طور پر تین ارب روپے مانگ لیے

4 Jun, 2019 | 02:12 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہر میں صفائی ستھرائی کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ، ایل ڈبلیو ایم سی کےآپریشنل فنڈز ختم ہونے لگے، پندرہ جون سے قبل فنڈز نہ ملے توکام بند ہوجائیگا، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر تین ارب روپے مانگ لیے۔   

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےمالی سال دوہزاراٹھارہ انیس کے بجٹ میں ساڑھے تیرہ ارب کے آپریشنل فنڈز مختص کیے گئے تھے، ایل ڈبلیو ایم سی کو رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں بمشکل دس ارب جاری ہوئے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے بقایا جات کی مد میں تین ارب کے فنڈز مانگ لیےہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ملنے سے ترک کمپنیاں کام بند کرسکتی ہیں، اس سے قبل بھی شہر میں صفائی کا کام بند ہوچکا ہے۔

کام بند ہونے پر دوبارہ بحالی کے لیےکافی وقت درکار ہوتا ہے، ایل ڈبلیو ایم سی کوفیول، تنخواہوں اور ترک کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں کی مد میں پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں