(سٹی 42) عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا.
زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے، جس میں مولانا عبدالخبیرآزاد ،مفتی رمضان سیالوی ،علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر عبدالغفور راشد ،مفتی انتخاب نوری، محکمہ موسمیات کے نمائند نمائندے شریک ہونگے۔
اجلاس کے دوران شہر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی جس کے بعد وہ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد عید الفطر کا حتمی اعلان مرکزی رویت حلال کمیٹی کے چیئرمین کرینگے۔