زین مدنی حسینی:عید الفطر پر ریلیز ہونے والی آزادی کشمیر کی کہانی پر مبنی فلم آزادی کے فنکاروں نے دارچینی ریسٹورنٹ میں میٹ دی پریس سے خطاب کیا۔
آزادی کشمیر کی کہانی پر مبنی فلم آزادی کے فنکاروں اداکار معمر رانا، سونیا حسین اور ہدایتکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ان کی فلم عید پر شائقین کو بھرپور تفریح دے گی۔معمر رانا کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں مجاہد کا کردار ادا کررہے ہیں اور اسے انہوں نے بڑی محنت سے کردار نبھایا ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ بھی شامل ہیں اور فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔آزادی کشمیر واقعی ہی پاکستانیوں کے لئے ایک چیلنج ہے اور ایسے وقت میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایسی ہی ایک فلم کی اشد ضرورت ہے۔