آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پر عمل نہ ہونے پر تشویش ہے: ڈکٹر طاہرالقادری

4 Jun, 2018 | 10:29 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:ڈاکٹر طاہرالقادری کی صدارت میں عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس،انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پر اسکی روح کےمطابق عمل نہ ہونے پر تشویش ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے متوقع امیدوار بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ 62،63 پر عمل سے جمہوریت، پارلیمنٹ،ووٹ اور ووٹر کو عزت ملے گی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سانحہ ماڈل ٹاؤن، طاہرالقادری استعفے نہ آنے پر دما دم مست قلندر کو تیار

انہوں نے کہا کہ امانت و دیانت کا تقاضا کرنیوالے آرٹیکلز پرعمل نہ ہوا تو گندگی پلٹ کر آئے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق فیئر اینڈ فری الیکشن کرانا الیکشن کمیشن،نگران وزیر اعظم سمیت ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں