علی رامے:سرکاری ملازمین کے لیے سیکرٹریٹ آلاونس کے بعد ہاؤس ریکوزیشن کا معمالہ۔ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین پر نوازشات کےساتھ ساتھ ہاتھ بھی کر گئی۔ پنجاب میں سرکاری ملازمین و افسران کے لیے ہاؤس ریکوزیشن کا معاملہ پچیدہ ہوگیا۔
پنجاب حکومت نے ختم ہونے سے قبل سرکاری افسران و ملازمین کو ماموں بنا دیا، ایک طرف تو سرکاری افسران و ملازمین کے لیے پچاس فیصد سیکرٹریٹ آلاونس منظور کیا گیا تو دوسری جانب ہاوس ریکوزیشن آلاؤنس کی سمری بھی منظور کی گئی جس میں افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ کیساتھ گریڈ کے مطابق ہاوس ریکوزیشن آلاؤنس بھی دیا جائے گا ،لیکن دستاویزات اور نوٹفکیشن کے مطابق ہاؤس ریکوزیشن آلاؤنس میں سیکرٹریٹ کے ملازمین شامل نہیں ہوں گے، جبکہ ہاؤس ریکوزیشن صرف ایس اینڈ جے اے ڈی کے ملازمین اور افسران کو ہی دیا جائے گا۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:پنجاب حکومت نے جاتے جاتے اعلیٰ افسران کو خوش کر دیا
ملازمین کے مطابق لاہور اور پنجاب بھر میں ہزاروں ملازمین سیکرٹریٹ کے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ رویہ اپنا انہیں دھرنوں پر مجبور کیا ہے جبکہ مختلف ایسوسی ایشنز کی جانب سے سیکرٹریٹ کے ملازمین اور افسران کو ہاوس ریکوزیشن آلاؤنس نہ ملنے پر عدالت سے بھی بھی رجوع کیا جارہا ہے۔