ایف بی آر راحت فتح علی خان کو کنگال کرنے پر تُل گیا

4 Jun, 2018 | 06:38 PM

رانا جبران
Read more!

 رضوان نقوی: ایف بی آر کی راحت فتح علی خان سے ٹیکس بقایہ جات ریکوری کیلئےکارروائی شروع، کوسٹےختم ہونےکےبعد ریکوری کیلئےنوٹس جاری کردیا گیا۔

سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق  ایف بی آر نے راحت فتح علی خان سے ٹیکس بقایہ جات ریکوری کیلئےکارروائی شروع کردی۔  گلوکار کے ذمہ سال 2015 کےانکم ٹیکس کی مد میں 35 لاکھ واجب الادا تھے۔ ایف بی آر23 لاکھ25 ہزار روپے پہلےہی ریکور کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس منجمد کر رکھےہیں۔

یاد رہے کہ شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کےاکاؤنٹس پہلے بھی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کئےتھے۔ راحت فتح  علی خان نے ایف بی آر کے خلاف کمشنر اپیلز کے پاس اپیل کررکھی تھی۔

مزیدخبریں