قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو ایک خط لکھا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن کے لاہورآفس پر فوری طور پر ینجرز تعینات کردی جائے۔ جانب محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے جلد رینجرز تعینات کردی جائے گی۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ خط الیکشن کمیشن کی اپنی درخواست پر لکھا ہے، جس میں الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ سے درخواست کی تھی کی امیدواروں کے رش اور مختلف گروپ کی الیکشن کمیشن کے دفتر آمد کے باعث صوبائی الیکشن کمیشن کا دفتر ایک اہم سیکورٹی ایشو ہے لہذا فوری طور پر اس دفتر پر رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی من مانیاں، نیب کے بلاوے کو ہوا میں اڑا دیا
دوسری جانب محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے اور اگلے ایک دو روز میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر رینجرز تعینات کر دی جائے گی۔