قذافی بٹ: آئندہ عام انتخابت کے لیے الیکشن کمیشن آف پنجاب میں مخصوص نشتوں پر کاغذات نامزدگی کا آج سے شروع ہونے والا سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا، پہلے دن مختلف سیاسی جماعتوں کے سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کیے۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں:
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے مخصوص نشتوں پر امیدوار آج سے 8 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آف پنجاب میں جمع کرواسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی پہلی لسٹ 8 جون کو آویزں کی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کی آمد آمد، تحریک انصاف کی کارنر میٹنگز میں تیزی
آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکروٹنی کا عمل 8 جون سے 14 جون تک جاری رہے گا۔ امیدرواروں کے کاغذات نامزدگی پر لگنے والے اعتراضات پر اپیلیں 19جون تک جمع ہوسکیں گئیں جبکہ اعتراضات پر فیصلہ 26 جون کو سنایا جائے گا۔ مخصوص نشتوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو آویزں کی جائے گی۔
اسطرح امیدوار کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے 28 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشان 29 جون کو آلاٹ کیے جائیں گے۔
پڑھنا مت بھولئے: کروڑوں کی کرپشن کرنے والے اب لیسکو سنبھالے گے
علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی نشت کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 30 ہزار روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشت کے لیے 20 ہزار روپے سیکورٹی فیس رکھی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پنجاب میں قومی اسمبلی کے لیے 33، صوبائی اسمبلی کےلیے 66 جبکہ اقلیتی نشت کے لیے 8 نشتوں پر کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔