کروڑوں کی کرپشن کرنے والے اب لیسکو سنبھالے گے

4 Jun, 2018 | 02:47 PM

رانا جبران

شاہد ندیم: لیسکو بی آر بی سب ڈویژن کے ملازمین نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث لائن سپرنٹنڈنٹ قدیر میر کو ایس ڈی او کا چارج دینے پر دفتر میں ہڑتال کر دی، دفتر کے داخلی راستوں پر کرپشن پر مبنی بینر آویزاں کر دیئے گئے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لیسکو بی آر بی سب ڈویژن میں ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے۔ ملازمین نے ایس ڈی او قدیر میر کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ملازمین نے بتایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ قدیر میر کو ایس ڈی او کا چارج سونپا گیا ہے، قدیر میر کیخلاف ڈیڑھ کروڑ روپے کا آڈٹ پیپر موجود ہے تاہم اعلیٰ افسران کی پشت پناہی کی وجہ سے چارج سونپا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لیسکو ملازمین بجلی نادہندگان کے تشدد کیخلاف سراپا احتجاج

جس کے باعث کرپٹ ایس ڈی او کیساتھ ملازمین نے کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ ملازمین نے بتایا کہ ایس ڈی او قدیر میر مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس کے نیچے ٹرک پھنس گیا، ٹریفک کی روانی متاثر

دوسری جانب ملازمین نے بجلی چوری میں ملوث ہونے پر دفتر میں بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جس کیں واضح کیا گیا ہے کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے باوجود قدیر میر کو اعلیٰ افسران نے تعینات کیا ہے، اعلیٰ افسران کی پشت پناہی کی وجہ سے بجلی چوری ہونے لگی۔

مزیدخبریں