فضہ نور(24نیوز) لاہور چڑیا گھر میں پنجرے آباد ہوتے ہی ویران ہونے لگے۔ جانور گرمی کی تاب نہ لا سکے۔ ڈیڑھ ماہ قبل لایا جانے والا گنیکو گرمی کے باعث ہلاک ہوگیا.
چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ویران پنجروں کو آباد کرنے اور عید کے موقع پر سیاحوں کو بھر پور تفریح فراہم کرنے کے لئے آٹھ نئے جانوروں کی خریداری کے ٹینڈرز جاری کئے گئے, جن میں گنیکو اور لاما ڈیڑھ ماہ قبل اور والبئی چند روز قبل لاہور زو کی رونق بنے لیکن سورج کے بدلتے تیور اور گرمی کی شدت معصوم جانور برداشت نہ کرسکے ۔ چند دن میں والبی اور گنیکو ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینگرو فیملی سے تعلق رکھنے والے "والبی" چڑیا گھر میں نئے مہمان
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نر گنیکو ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہوا تاہم درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے گنیکو کا جوڑا ڈیڑھ ماہ قبل لایا گیا تھا جس کی مالیت اٹھارہ لاکھ تھی۔