ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے25 ویں یوم شہادت پر افواج پاکستان کا خراج عقیدت

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے25 ویں یوم شہادت پر افواج پاکستان کا خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یوم شہادت پر افواج پاکستان کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور بے مثال جرات و بہادری ہر قیمت پرپاکستان کے دفاع کے لیے مشعل راہ ہے، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کی جنگ میں  لازوال جرات و بہادری کی بدولت تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا ۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔