ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھے چیلنجز لینے کا شوق ہے اور آئندہ کام بہترین ہوں گے، محسن نقوی کی کرکٹ پرمفصل گفتگو

Mohsin Naqvi, Chairman Pakistan Cricket Board, City42, Selection Committee, Champions Trophy, Stadiums\' upgradation project, Pakistan\'s domestic cricket,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بتایا ہے کہ وہ نہ غصے میں فیصلے کرتے ہیں نہ  دوسروں کی تنقید سے متاثر ہو کر فیصلے کرتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی میں جس نے غلط فیصلے اور غلط سلیکشن کی انکا احتساب ہوگا۔ پی سی بی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں کچھ کرنے والی ہیں۔ وہ سابق کرکٹرز نظام سنبھالیں گےجن کی روزی روٹی مختلف ٹی وی چینلزپربولنانہیں۔

لاہور میں سپورٹس صحافیوں  کے ساتھ گفتگو  کے دوران ان کے سوالات کے جواب میں پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا، "کبھی ٹویٹ دیکھ کر فیصلے کرتا ہوں نہ کروں گا."  انہوں  نے مزید کہا، "پی سی بی ٹویٹر سے چلتا ہے نہ چلنے دوں گا،  دن میں پی سی بی یا میرے خلاف  چار چار ٹویٹس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔"  

محسن نقوی نے کرکٹ کی بہتری کو اپنے لئے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا،  "مجھے چیلنجز لینے کا شوق ہے اور آئندہ کام بہترین ہوں گے." انہوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک  قومی ٹیم کےمنفی کارکردگی کوبہترکیسےبنایاجائےبڑاہدف یہ ہے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ "جس دن میں پریشر میں آیا بہتر سمجھوں کہ گھر چلا جاؤں."

اپنے  قومی ٹیم کی سرجری کے متعلق بیان اور  ڈومیسٹک  کرکٹ کی بہتری پرگفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کبھی کوئی فیصلہ غصہ میں نہیں کرتے، جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان دیتے ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں ورلڈکپ میں کارکردگی سےمتعلق تفصیل سے  بتایا،  محسن نقوی نے بتایا کہ وہ سابق بہترین کھلاڑیوں سےکرکٹ کی بہتری کیلئےمشورےلےرہےہیں۔ ان سابق کرکٹرز کے ساتھ رابطےمیں ہوں جوکرکٹ کوبہترکرناجانتے ہیں۔ 

چینلز پر بولنے والوں کا کوئی چانس نہیں

محسن نقوی نے واضح کیا کہ وہ سابق کرکٹرز نظام سنبھالیں گےجنکی روزی روٹی مختلف ٹی وی چینلزپربولنانہیں۔ ان کولایاجائے گا جو صرف کمنٹری کرتےہیں،تجزیہ نہیں۔
محسن نقوی نے کسی کا نام لئے بغیر بتایا کہ سابق کرکٹرزنےبڑی محنت سےبہتری کیلئےتفصیلی رپورٹ دی۔ ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ "چندمہینےہوگئےآئےہوئےیہاں آوےکاآوابگڑاہواہے'  , "کرکٹ اور  پی سی بی کوبہتربنانےکی کوشش کررہا ہوں"  .

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا، نہ کبھی ٹویٹ دیکھ کر فیصلے کرتا ہوں نہ کروں گا،پی سی بی ٹویٹر سے چلتا ہے نہ چلنے دوں گا، دن میں پی سی بی یا میرے خلاف  چار چار ٹویٹس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

محسن نقوی نے کہا، جھے چیلنجز لینے کا شوق ہے اور آئندہ کام بہترین ہونگے۔  قومی ٹیم کےمنفی کارکردگی کوبہترکیسےبنایاجائےبڑاہدف یہ ہے۔  جس دن میں پریشر میں آیا بہتر سمجھوں کہ گھر چلے جاؤں۔ پی سی بی کے اندر معاملات کو بہتر کرنا بھی ایک چیلنج ہے۔ پی سی بی کے اندر لوگ دکھاتے کچھ ہیں اور گراؤنڈ میں سچائی کچھ اور ہوتی ہے۔

سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا چیلنج

محسن نقوی نے  چیمپئینز ٹرافی کے لئے پاکستان کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم کی اپگریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی لاہور میں کرنا ممکن نہیں۔ بنگلہ دیش ٹور کے لئے  وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔ وینیوز اور تاریخیں فائنل ہوچکی ہیں اعلان جلد ہوجائےگا۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آفٹر میتھس
پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے دونوں فارمیٹس کے ہیڈ کوچز کو پاکستان بلا لیا ہے۔ گیری کرسٹن ، جیسن گلیسپی اور اظہر محمود کے ساتھ سیشنزکئےجائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی میں جس نے غلط فیصلے اور غلط سلیکشن کی انکا احتساب ہوگا۔ پی سی بی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں کچھ کرنے والی ہیں۔   وہاب ریاض کو چیف سلیکٹرسےصرف سلیکٹربنایاتھا۔ عنقریب سب کو پتہ چل جائے گا سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا کون نہیں۔ورلڈ کپ میں ڈریسنگ روم میں کون کھلاڑی انسٹرکشن فالوکررہاتھا کون نہیں ،پتالگ جائیگا،

بابر اعظم کا مستقبل

محسن نقوی نے بتایا کہ بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے، مجھے بھی محسوس ہوا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے۔  دونوں ہیڈ کوچز اور 4 سے 5 کمیٹیاں کپتان سے متعلق بھی بحث کریں گے،
محسن نقوی نے سوالات کے جواب میں بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی۔

شان مسعود بدستور اِن

شان مسعودکےساتھ ویڈیو کال پر بات چیت ہوئی۔ شان مسعود کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ شان مسعود کے بارے میں بہت لوگوں کی مثبت رپورٹ ملی ہے ۔

حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے کے پیچھے ایف آئی اے

حارث رؤف کے ساتھ امریکہ میں پیش آنے والے واقعہ کے متعلق سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرزکے ساتھ شائقین بدتمیزی کریں گےتونتائج کے ذمہ دار وہ خودہوں گے۔  حارث رؤف کے ساتھ جس نے بدتمیزی کی ،اسکےپیچھے ایف آئی اے لگوادی ہے،
بدتمیزی کرنے والوں کودعوت دیتاہوں جلدپاکستان آئیں،ایف آئی اےاستقبال کرے گی،

لیگز کھیلنے کے متعلق پالیسی

محسن نقوی نے لیگز کھیلنے والے کرکٹرز کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا۔ "پی سی بی نےلیگز،سنٹرل کنٹریکٹ  اور ڈومیسٹک کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ لیگزکھیلنےوالےکھلاڑی سن لیں پہلےپاکستان بعدمیں دوسری چیز ہوگی۔"

انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزسےپہلےکرکٹرز کو کوئی این اوسی جاری نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم،شاہین آفریدی ،محمدرضوان نےجی ٹی20کیلئےاین اوسی مانگنےکی درخواست کی ہے۔

سنٹرل کنٹریکٹ کِن کو ملیں گے
محسن نقوی نے بتایا کہ جوکھلاڑی فٹنس کےمعیارپر پورا اترےگا صرف اسےسنٹرل کنٹریکٹ ملےگا۔  سنٹرل کنٹریکٹ میں جس کا جو حق بنتا وہ اس کو مل کررہے گا۔ پی سی بی کے چئیرمین نے بتایا کہ  سنٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے بھی پوسٹ مارٹم ہوگا۔ ڈومیسٹک  اور  انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئےفٹنس ٹیسٹ پاس کرنالازم ہوگا۔ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  یویو ٹیسٹ سمیت جو فٹنس ٹیسٹ ہوں گے وہ دینا پڑیں گے۔

پہلے ڈومیسٹک پھر انٹرنیشنل

محسن نقوی نے بتایا کہ جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلےگا، وہ دوبارہ قومی ٹیم میں نہیں آسکے گا۔  جو  پلئیر ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دے گا وہی قومی ٹیم کا حصہ ہوگا۔ 

آئی سی سی کے معاملات
محسن نقوی نے بتایا کہ 20 اور 21 جولائی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کیلئے جاوں گا۔ 


ویمن کرکٹ کے متعلق
ویمن کرکٹ کے متعلق سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا، "ویمن ٹیم کاکوئی وارث نہیں ، لڑکیوں کی سلیکشن کیسے ہورہی کسی کو پتا ہی نہیں."