ویب ڈیسک : کچے کے علاقے دورانی مہر میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس آپریشن کے دوران دو مغوی بازیاب کرا لیے گئے،دونوں مغویوں کو دوستی کا جھانسہ دے کر کچے میں بلایا گیا تھا ۔ پولیس جیسے ہی ڈاکوں کے گھروں تک پہنچی تو ڈاکو دونوں مغویوں کو چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ بازیاب ہونے والے مغویوں میں حبیب اللہ ڈہانی اور حبیب اللہ گجرانی شامل ہیں۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے متحد ٹھکانوں کو مسمار کر کے اگ لگا دی ہے ، کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو پولیس نے سیل کر دیا ہے۔
ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ کچے کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے باقی بھی جلد مغوی بازیاب ہوں گے۔