تھانہ شادمان اور راحت بیکری گھیراؤ جلاؤ کیس میں گواہیاں 8 جولائی کو ریکارڈ ہوں گی

4 Jul, 2024 | 10:01 PM

جمال الدین جمالی:  نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6مقدمات کا جیل ٹرائل جمعرات کے روز  کوٹ لکھپت جیل میں ہوا۔  اعجاز چودھری،یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ ،محمود الرشید کی حاضری مکمل کی گئی۔
ضمانت پر رہا  ملزم بھی حاضری کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش ہوئے۔
تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے  کیس میں گواہوں کو  شہادتیں قلمبند کروانے کےلئے طلب کر لیا گیا۔
راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں بھی گواہوں کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لئے  طلب کر لیا گیا۔
عدالت نے تمام مقدمات میں کارروائی 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے وارننگ دی کہ غیر حاضری کی صورت میں ضمانت پر رہا  ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے جیل میں سماعت کی۔

مزیدخبریں