دُرِ نایاب: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر واسا نے ڈرین لائنز کی صفائی کیلئے کشتیوں کا استعمال شروع کر دیا۔
واسا کو نالوں کے پلوں کے نیچے صفائی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔پلوں کے نیچے ہیوی مشینری کے استعمال میں گہرے پانی اور تنگ جگہوں میں مشکلات کا سامنا تھا۔
واسا کے ایم ڈی نے بتایا کہ اب وزیرا اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈرینز کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ کم لاگت سے ڈرین لائنز کی بہترین صفائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔