ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دو ٹرامیں چلانے کا منصوبہ، ایل ڈی اے نے پریزینٹیشن تیار کر لی

Proposed Tram service in Lahore, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: ایل ڈی اے نے لاہور شہر کو نواز شریف کے ویژن کے مطابق دو ٹرام پروجیکٹس دینے کی تجویز پر ابتدائی کام مکمل کر لیا۔ ایل ڈی اے نے ان منصوبوں کو  عملی جامہ پہنانے کے لئے  وزیراعلیٰ کیلئے پریزینٹیشن تیار کر لی۔  

ایل ڈی اے لاہورکی ڈویلپمنٹ کے 4منفردمنصوبے پروپوزکرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔  ایل ڈی اے کا انجینئرنگ ونگ  ان منصوبوں کی  کے ڈیزائن،فزیبیلٹی  اور کاسٹنگ پرکام کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں میں سے دو لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے سے متعلق ہیں۔ ایک منصوبہ اندرون شہر  اور تاریخی مقامات پرٹرام سروس شروع کرنے کا ہے۔ اس ٹرام کا مجوزہ روٹ  سول سیکرٹریٹ سےاستنبول چوک،انارکلی،موج دریاسےواپس جین مندر،چوبرجی اورلوئرمال سےواپس سول سیکرٹریٹ روٹ ہوگا
دوسرےٹرام پروجیکٹ کیلئے مجوزہ  روٹ میں بلیوارڈسےایم ایم عالم روڈحسین چوک، لبرٹی  شامل ہوں گے۔ 
ٹرام پرشہری سواریاں پارک کرکے ا پنی منازل کی طرف جاسکیں گے۔ 

ایک منصوبہ لاہور کینال پر ٹھوکر  نیاز بیگ سے  جلو موڑ  تک سائیکلنگ ٹریک بنانے کے متعلق ہے۔ 
ایل ڈی اے سٹی میں تھیم پارک اورہلوکی انٹرچینج پر اپارٹمنٹس یا فائیوسٹارہوٹل کے متعلق بھی ایک منصوبہ زیر غور ہے۔ 
ایل ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مجوزہ منصوبوں پر  وزیراعلٰ مریم نواز کو پریزنٹیشن میاں نواز شریف کی موجودگی میں دی جائے گی ، ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ سے پریزنٹیشن کیلئے وقت مانگ لیا۔

ٹرام چلانے کے پرانے منصوبے کیا ہوئے؟

چوبیس جنوری 2022 کو یہ خبر آئی تھی کہ حکومت لاہور میں کینال روڈ پر ٹرام چلانے کے لئے نجی سرمایہ کاروں ے انویسٹمنٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تب یہ منصوبہ تھا کہ کینال روڈ پر ٹرام پبلک کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شروع کی جائے۔ اس وقت اندازہ لگایا گیا تھا کہ ٹرام سروس شروع کرنے کی صورت میں کینال روڈ پر روزانہ  30 ہزار افراد اس پر سفر کریں گے۔ اس ٹرام منصوبہ کے مطابق کینال روڈ پر ٹرام کے  22 سٹیشن بنائے جانے تھے۔

یہ خبر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ 

اس منصوبہ کو فراموش کر کے اب ایل ڈی اے اسی کینال روڈ پر سائیکل ٹریک بنانے کی تجویز پیش کر رہا ہے۔ 

2019 کا ٹھوکر سے جلو موڑ تک ٹرام چلانے کا منصوبہ

اس سے پہلے اکتوبر  2019 میں لہوریوں کو خوشخبری سنائی گئی تھی کہ  ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک ٹرام چلانے کے لئے  35 کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا اور اس منصوبہ کے لئے  عوامی جمہوریہ چین اور چیک ریپبلک کی کمپنیوں کے اتھ ایم او یو سائن ہو گیا ہے۔  سابق وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اس" منصوبے" کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے"فلاحی ریاست" کے قیام کے  خواب کی تکمیل کے لئے اہم سنگِ میل قرار دیا تھا۔  اس منصوبے کا ایم او یو سائن ہونے کی "خبر"  دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔  بعد میں اس " منصوبہ"  کا انجام کیا ہوا یہ کسی کو نہیں پتہ۔