ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، ٹرک نہ روکنے پروارڈن ٹرک کے فرنٹ بیرئیر پر چڑھ گیا

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، ٹرک نہ روکنے پروارڈن ٹرک کے فرنٹ بیرئیر پر چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : لاہور میں کینال روڈ پر ٹریفک وارڈن بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے اور ٹرک نہ روکنے پر ٹرک کے فرنٹ بیرئیر پر چڑھ گیا۔ 

کینال روڈ پر ایک ٹرک والے کی جانب سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی۔ خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ٹرک روکنے کی کوشش کی، لیکن ٹرک والے ڈرائیور نے ٹرک نہ روکا۔ ٹرک نہ روکنے پر وارڈن ٹرک کے فرنٹ بیرئیر پر چڑھ گیا ، ٹرک ڈرائیور لٹکتے وارڈن کو آدھا کلومیٹر تک لے گیا ۔ 

ٹرک روکنے پر وارڈن نذر نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کروا دیا ۔ ٹرک ڈرائیور کے خلاف وارڈن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔