ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز 

Maryam Nawaz Sharif, Ittahad Bainul Muslimin, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا سب کی ذمہ داری ہے، مقدس کتاب کی بے حرمتی کے الزامات کی سچائی کا تعین بھی ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی اتحادبین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر دل تڑپتاہے،بے حرمتی کی شکایت بہت آرہی ہیں،اس پر سرجوڑکر بیٹھنا چاہیے۔ حقائق جانے بغیرلوگ جمع ہوجاتے ہیں اور قتل وغارت شروع ہوجاتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے واقعات میں کام کرنے دینا چاہیے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میرا فرض انصاف کرنا ہے،الزامات کی سچائی کا تعین بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادبین المسلمین کی انتہائی ضرورت ہے۔  خواجہ سلمان رفیق معاملہ فہم اور دل کے اچھے انسان ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ  ہتک عزت کا  قانون کی پاکستان میں اس وقت بہت ضرورت ہے۔ قانون پڑھے بغیرلوگ بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا غلط استعمال جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہتک عزت کے  قانون پر اعتراض کرنے والوں پر حیرانگی اورتکلیف ہوتی ہے۔ میڈیا کا بہت احترام کرتی ہوں لیکن تہمت کی اجازت کسی کو بھی نہیں دوں گی۔ ثبوت کے بغیر الزام لگانے کی سزا ملے گی۔