ویب ڈیسک : پاکستان کے نامور کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نت نئے ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ آکر حکومت پر برس پڑے۔
احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ حکومت کے 100 دن، فضائی سفر پر ٹیکس، پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس، کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر ٹیکس، بجلی پر ٹیکس، اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکس، ٹیکس ادا کرنے پر ٹیکس۔
کامیڈین اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا ’ویلکم تو پاک ٹیکس تان‘۔
بعدازاں اداکارہ دنانیر مبین نے بھی ان سے اتفاق کرتے ہوئے ایک میم شیئر کی اور لکھا کہ کسی نے سچ ہی کہا تھا کہ ’پاک - ٹیکس – تان‘، بہت اچھا کہا، اتفاق کرتی ہوں۔