ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے  6 ماہ میں  57 ہزار چھاپے، 30 ہزار گرفتاریاں

drugs eradication campaign Punjab, city42, Maryam Nawaz , IG Police Doctor Usman Anwar, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:    پنجاب  کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم  کے دوران  چھ ماہ میں  منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 57 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔ 
وزیراعلیٰ مریم نواز  نے حکومت سنبھالتے ہی پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کی محسن نقوی دور میں شروع کی گئی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی انسداد منشیات کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی جس کے نتیجہ میں پنجاب میں 
  سال 2024  کی پہلی ششماہی میں منشیات کی سمگلنگ اور  فروخت  کے مکروہ دھندے میں ملوث 30 ہزار سے زائد  افراد کو  گرفتار کیا گیا ،29922 مقدمات درج کئے ئے  اور 18 ٹن کے لگ بھگ منشیات قبضہ میں لی گئیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ چھ ماہ کے دوران گرفتار کئے گئے منشیات فروشوں اور سمگلروں سے 17182 کلوگرام چرس، 171 کلوگرام آئس، 360کلوگرام ہیروئن پاوڈر، 702 کلوگرام افیون پکڑی گئی۔  4لاکھ 40 ہزار لٹر شراب  بھی پکڑی گئی۔

 آئی جی پنجاب کی ہدایات پر نشے کے عادی 666 افراد کو بحالی مراکز میں داخل کروایا گیا۔