آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق نوکنڈی، دالبندین 49، سبی 46، پنجگور، جیکب آباد 45، دادو، چلاس،تربت اور روہڑی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جمعه کے روز موسم کی صورتحال
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، باجوڑ،وزیرستان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ بھکر،لیہ،تونسہ ،راجن پور،ڈی جی خان، ملتان،خانیوال،پاکپتن، بہاولنگر اوربہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل ،بارکھان ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا، تاہم سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد، دادو اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔