عمران یونس: سپیشل ایجوکیشن کا سابق ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی ہراسمنٹ کیس میں قصوروار ثابت ہو گیا لیکن اسے سزا صرف یہ دی گئی کہ ایک سال کیلئے اس کی انکیمنٹ روک دی گئی اور معمولی جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
شفاعت علی کا نشانہ بننے والی خاتون نے محتسب کے فیصلے پر عدم اطمنان ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے شفاعت علی کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے اپیل کردی ہے۔
شفاعت علی اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ جرم ثابت ہو جانے کے بعد محتسب آفس نے محتسب آفس نے شفاعت علی پر جرمانہ عائد کر دیا اور ایک سال کیلئے تنخواہ میں انکریمنٹ روکنے کا حکم دے دیا۔
خاتون محتسب نبیلہ خان نے متعلقہ محکمے کو فیصلے پر ایک ماہ میں عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔محتسب آفس کے فیصلے کی کاپیاں چیف سیکرٹری ، متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔