پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آج 5 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

4 Jul, 2024 | 07:09 PM

اشرف خان: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال کے بینرز آویزاں کر دیے گے۔ 

چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ کل  5 جولائی کو ہڑتال کریں گے۔  صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔ ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ ڈیلرز کو کہا ہے کہ چار جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں، رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہوجائیں گے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروالیں ۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر ، چیئرمین اوگرا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں نتیجہ نہ نکلنے کی سبب ہڑتال کر رہے ہیں۔

لاہور کے ڈیلرز کا بھی کل پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ 

لاہور کے ڈیلرز کی جانب سے بھی کل پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں 400 کے قریب پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پیٹرولیم ڈیلرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ہڑتال کی جارہی ہے ۔

کونسے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے

 پولیس ویلفیئر  فاؤنڈیشن کے  پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے،  اس کے علاوہ رینجرز کے زیر اہتمام چلنے والے پی ایس پمپ بھی کھلا رہے گا۔ پی ایس او سرکاری پمپس کھلے رہیں گے، نجی کمپنیز  کےآپریٹیڈ پیٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے۔ 

مزیدخبریں