ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوک سرور شہید؛ 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

 چوک سرور شہید؛ 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چوک سرور شہید میں اڈا حسین شاہ کے قریب 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ،جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ 

چوک سرور شہید میں اڈا حسین شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے، حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ۔تھانہ سرور شہید پولیس ،اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک بس کبیر والا سے باراتیوں کو لے کر لیہ جا رہی تھی جس میں 34 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ سے بس میں موجود 4 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے۔ دوسری بس ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان جا رہی تھی۔ حادثہ گاڑیوں کے اوور ٹیک کے باعث پیش آیا ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے نعشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر کے کبیر والا پرائیویٹ ایمبولینس میں روانہ کیا جا رہا ہے ۔