عرفان ملک :محرم الحرام کی سکیورٹی کے لیے پولیس نے جلوسوں اور مجالس کو حساسیت کے اعتبار سے کیٹگریز میں تقسیم کردیا ۔
پولیس کے مطابق لاہور کے 141 جلوس انتہائی حساس قرار ، جنہیں اے کیٹگری میں شامل کردیا گیا ،لاہور کی 610 مجالس کو انتہائی حساس قرار دیدیا ، اے کیٹگری میں شامل ہیں۔ 454 جلوسوں کو حساس قرار دیکر بی کیٹگری میں رکھا گیا ، جبکہ سی کیٹگری میں شامل 55 جلوس نارمل قرار دیدیے گئے، 3471 مجالس بی جبکہ 1154 کو بھی سی کیٹگری میں شامل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی کے لیے 20 ہزار 795 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایف سی کے 16 ہزار 793 اہلکار مختلف پوائنٹس پر تعینات ہوں گے ۔ 28 جنرل آفیسرز ، 83 انسپکٹرز جبکہ 3511 ہیڈ کانسٹیبلز سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے ۔ 180 سب انسپکٹرز ، 200 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھی تعینات ہوں گے ۔ اس کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بیک اپ سکیورٹی پر موجود ہوں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اہلکار مجالس و جلوس ختم ہونے تک ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑے گا۔