ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد؛ مارگلہ ہلز ٹری پلانٹیشن ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد، محسن نقوی بطور مہمان خصوصی شریک

اسلام آباد؛ مارگلہ ہلز ٹری پلانٹیشن ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد، محسن نقوی بطور مہمان خصوصی شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : اسلام آباد میں مارگلہ ہلز ٹری پلانٹیشن ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ 

جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اوپن ہاوس میں سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیشن میں کارپوریٹ سیکٹر، رضا کار، جنرل پبلک، تعلیمی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اوپن ہاؤس سیشن کے انعقاد کا مقصد مارگلہ کی پہاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہے، اس مہم کا مقصد مارگلہ ہلز میں موجود جنگلی حیات اور نباتات کی حفاظت اور اس میں اس اضافے کے لئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ مارگلہ ٹری ڈرائیو میں کارپوریٹ سیکٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سی ڈی اے کے ساتھ ملکر شجرکاری کریں گے۔ مارگلہ ہلز ٹری ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن میں مارگلہ کی خوبصورتی، اسکی سرسبز و شادابی اور اسکو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

چیرمین سی ڈی اے ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر کی بھی اوپن ہاؤس سیشن میں شریک ہوئے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پہنچنے پر  اوپن ہاؤس سیشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کے کمپلین مینجمنٹ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ سسٹم ،ای آفس اور سیلفی ود ٹری اور ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کیلئے ایچ آر مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ 
وزیر داخلہ محسن نقوی کا تقریب سے خطاب 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم کو مبارکباد جنہوں نے مارگلہ ہلز کے بارے میں سوچا اور پروگرام شروع کیا، مجھے امید ہے یہ پچھلے منصوبوں کی طرح نہیں ہو گا جس کا کوئی والی وارث نہیں۔ خالی کاغذوں پر نہیں رئیل ٹائم ڈیٹا عوام دیکھ سکے گی ۔ آگ لگانے والے کچھ افراد پکڑے گئے  ہیں ، فائر فائٹرز نے مارگلہ آگ پر قابو پانے کیلئے دن رات کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹیشن ورکرز بھی شاباش کے حقدار ہیں جنہوں نے عید پر زبردست کام کیا ۔ آنے والے مہینوں میں اسلام آباد میں واضح فرق دیکھیں گے، اسلام آباد میں فلائی اوورز پر ڈیزائنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے بہت جلد کام کا آغاز ہو گا ۔ سرینا چوک انڈر پاس پر بھی جلد کام کا آغاز ہوجائے گا۔ مارگلہ ایکسپرس وے کو موٹروے سے منسلک کرنے کا کام شروع کیا جا رہا ہے، موٹروے سے ایوان صدر تک 15 منٹ میں پہنچا جا سکے گا ۔ اسلام آباد ایکسپرس وے ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی 20 سال سے اس پر کام ہی ہو رہا ہے۔ پچھلے ڈیڑھ ماہ میں اسلام آباد میں 57 فیصد کرائم کم ہوا ہے۔