شاہد سپرا : لیسکو نے اووربلنگ کی روک تھام کے لئے بلنگ سسٹم پر چیک لگا دیئے، صنعتی صارفین کو لوڈ فیکٹر تک یونٹس چارج ہوں گے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل نے اووربلنگ سے نقصانات پر مبنی مراسلہ افسران کو بھجوا دیا ۔
ایف آئی اے کی جانب سے اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لیسکو نے صنعتی صارفین کو اووربلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔اوربلنگ کی روک تھام کے لئے بلنگ سسٹم پرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو صنعتی صارفین کی بلنگ پر چیک لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل نے صارفین کو اضافی یونٹس چارج نہ کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پچیس کے وی ٹرانسفارمرز کے حامل صارفین کو سو فیصد لوڈ فیکٹر پر یونٹس چارج ہوں گے ۔اضافی یونٹس چارج کرنے کے لیے متعلقہ ایس ای اور ڈی سی ایم سے منظوری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا ۔
اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے لیسکو کا بڑا اقدام، بلنگ سسٹم پر چیک لگا دیئے
4 Jul, 2024 | 06:34 PM