ویب ڈیسک : اپر اورکزئی سامہ ماموزئی بانڈہ پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے ایک سیکیورٹی جوان زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے دور افتادہ علاقہ سامہ ماموزئی میں فورسز کے بانڈہ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اور ہلکی ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں 232 ونگ فرنٹیئر کور کا سپاہی احمد اللہ شدید زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کے بعد فرنٹئیر کور اور اورکزئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جوابی کاروائی میں مسلح افراد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔