محمد حماد : چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کا کریک ڈاؤن، 210 قومی کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق کرکٹرز کو ماہانہ تنخواہ نہیں دی جائے گی ۔ گذشتہ سال 360 کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیئے گئے تھے، اس سال تعداد کم کرکے 150 کردی گئی۔ کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے باقی کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھائیں جائیں گے۔ نئے کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کرکٹرز پاکستان کی نئی متعارف کروائی جانے والی ٹاپ چیمپئنز لیگ کھیلیں گے۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ پانچ سابق کرکٹرز کو چیمپئنز لیگ میں ٹیموں کا مینٹور بنایا جائے گا، 3 سابق کپتانوں کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی ۔