ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹی، آٹے کی قیمت خود چیک کروں گی،وزیراعلی پنجاب نے حکام کو خبردار کر دیا

 روٹی، آٹے کی قیمت خود چیک کروں گی،وزیراعلی پنجاب نے حکام کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ  آٹے کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل  اورسرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حکام کو خبردار کر دیا ہے کہ ذاتی طور پر روٹی، آٹے کی قیمت چیک کروں گی، عوام سے فیڈ بیک لوں گی، پنجاب کی انتظامیہ صفائی مہم کے جذبے سے کام کرے۔پنجاب بھر کی انتظامیہ کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

  وزیر اعلیٰ نےذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری  کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کردی،ان کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ، پولیس مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کام کریں۔

  اس حوالے سے سپیشل برانچ کو بھی متحرک کردیاگیا، سپیشل برانچ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کی انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کرے گی۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کے لئے پورے صوبے کی انتظامیہ متحرک ہو گئی،چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، میجسٹریٹس اور متعلقہ حکام کو فیلڈ میں خود نکل کر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔