فوادچوہدری کا افسران پر غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام ، درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

4 Jul, 2024 | 04:28 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کیسز کی تعداد بارے افسران پر غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام، لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی ، ڈی آئی جی سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

 نامزد چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پرسماعت کرنا تھی ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کرائمز علی جاوید ملک نے رپورٹ جمع کروادی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کی تعداد کی فہرست بناتے وقت لکھائی کی غلطی ہوئی ۔ڈی آئی جی کرائمز اوسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل کے ہمراہ عدالت میں حاضر رہے۔توہین عدالت درخواست میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم ،اے آئی جی لیگل اور ایس آئی انویسٹی گیشن فریق نامزد کئے گئے ہیں۔درخواست میں پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔کیس کی مزید سماعت 11 جولائی کو ہوگی.

مزیدخبریں