ایف بی آرمیں درجنوں اعلیٰ افسروں کوعہدوں سے ہٹادیا گیا

4 Jul, 2024 | 04:14 PM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر  ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر)  میں  اعلی افسران کوعہدوں سے ہٹادیا گیا۔

 ذرائع  کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرایف بی آرمیں درجنوں اعلی افسران کوعہدوں سے ہٹادیا گیا۔گریڈ 20 کے 27 افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئیں،   افسران کو انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پرعہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

ان لینڈ ریونیوسروس گریڈ 20 کے 16،کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے 11 افسران کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر میں افسران کوعہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 پاکستان کسٹمز گریڈ 20 کے کلکٹر اپیلز اسلام آباد ڈاکٹر اختر حسین ،محمد عدنان اکرام ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور،   ارم مقبول عامر ڈی جی لا اینڈ پراسیکیوشن،نوید اقبال ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر ،احسن خان کلکٹر کوئٹہ،رضا خان کلکٹر ایڈ جیوڈیکیشن کو کراچی عہدے سے فارغ  کیا گیا ہے۔

اس لے علاوہ   ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کےکمشنرز قاضی افضل ، نصیر جنجوعہ اور ظہور احمد کو  عہدوں سے فارغ  کیا گیا۔کمشنرز محمد عابد ، ہمیرا مریم اور نوید اختر ک،گریڈ 20 کے کمشنرز فضلی ملک ، نوشیروان خان ، رضی الرحمان  اور عاصم خٹک ، خالد قریشی ، محمد علی ، نعیم بابر ، ذوالقرنین،امبرین تارڑ ، عامر رشید شیخ کو  بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے گریڈ 21،22 کے12 سے زائد افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔
 

مزیدخبریں