پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا 

4 Jul, 2024 | 03:44 PM

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے   چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا۔

  پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے،جو کہ19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے 3شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپینز ٹرافی کے فائنل کیلئے 10 مارچ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے،پاکستان اور بھارت یکم مارچ کو لاہور میں مدمقابل ہوں گے، چیمپینز ٹرافی کے 7 میچز لاہور ، کراچی میں 3اور راولپنڈی میں 5 میچز کھیلے جائیں گے ۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اُن کا کہنا تھاکہ   چیمپئنزٹرافی میں مفت ٹکٹ کی روایت ختم کریں گے، تمام میچز کے ٹکٹ فروخت کر کے ریونیو بڑھائیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے بھی مفت ٹکٹ نہیں دیے تھے۔


 

مزیدخبریں