مختلف سرکاری ہسپتال  واسا کے کروڑوں روپے  کے نادہندہ

4 Jul, 2024 | 03:19 PM

(زاہد چوہدری) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا) کے حکام کا کہنا  ہے کہ مختلف  سرکاری و ٹیچنگ ہسپتال  واسا کے  ساڑھے 23کروڑ  روپے کے نادہندہ ہیں۔

واسا حکام کے مطابق مختلف سرکاری و ٹیچنگ ہسپتال  واسا کے بلوں کی بر وقت ادائیگی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سب سے زیادہ میو ہسپتال نے سوا 5 کروڑ واسا کے ادا کرنےہیں، میاں منشی ہسپتال پونے 14لاکھ، نواز شریف ہسپتال ہیں گیٹ واسا کا 50 لاکھ ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال 1 کروڑ 42 لاکھ سے زائد ، چلڈرن ہسپتال 23لاکھ روپے کا واسا ، گنگا رام ہسپتال 28 لاکھ روپے سے زائد، جناح ہسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج 65لاکھ سے زائد کا نادہندہ، سروسز ہسپتال 52لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ ساڑھے 27لاکھ ، لیڈی ایچی سن ہسپتال کے ذمہ واسا کے 21 لاکھ واجب الادا،  جناح ہسپتال رہائشی کالونی کے ذمہ ساڑھے 18لاکھ ، لیڈی ولنگڈن ہسپتال واسا کا سوا 3کروڑ روپے جبکہ  گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ بھی واسا کا 66لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

واسا کی جانب سے ہسپتالوں سے واجبات کی وصولی کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے استدعا  کی گئی ہے۔

مزیدخبریں