سٹی42 : سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000روپے اضافہ ہوا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2335 ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔