(کلیم اختر) ایف بی آر نے کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19تا 20کے نئے 50افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض انور کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ پراسیکیوشن لاہور سٹیشن لگا دیا گیا جبکہ مونیزہ مجید کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کی عظمت طاہرہ کو بطور ڈائریکٹر این این ڈی اے لاہور ، صائمہ آفتاب کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ میں بطور ڈائریکٹر ، گریڈ 20 کے محمد نیئر شفیق کو کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ لاہور، زہرہ حیدر کو ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ سنٹرل لاہور ، بیلم رمضان کو بطور کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ لاہور خدمات دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حارث انصاری کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر میں بطور ڈائریکٹر ، سید علی عباس گردیزی کو کلکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور ، گریڈ 19 کے تیمور کمال ملک کو کلکٹر ایجوڈکشن لاہور میں ،مونا اسلم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سنٹرل لاہور ، محمد فرخ شریف کو بطور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ لاہور میں خدمات دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے مزید افسران کے مختلف شہروں میں تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔