ن لیگی ایم پی اے کی کامیابی کیخلاف سماعت،وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مل گئی

4 Jul, 2024 | 02:04 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : ن لیگی ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت ،الیکشن ٹریبونل نے رکن اسمبلی کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے میاں محمد یاسر کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی ،جس میں چودھری سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ٹربیونل نے رکن اسمبلی سمیع اللہ کے وکیل کو انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے پر تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ عذرداری میں نشاندہی کی گئی کہ فارم 45 کو نظر انداز کرکے فارم 47 پر نتائج مرتب کئے گئے ہیں۔ سمیع اللہ چودھری کو کامیاب قرار دیا گیا۔ استدعا کی گئی کہ سمیع اللہ چودھری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انتخابی عذرداری پر مزید سماعت 24جولائی کو ہوگی۔

 

مزیدخبریں