ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نےڈپٹی ڈائریکٹر لاہورکومعطل کر دیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نےڈپٹی ڈائریکٹر لاہورکومعطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق   سیکرٹری فوڈ پنجاب نے آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کےمعاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرراولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان کیخلاف کارروائی شروع کی دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورتعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، کسی بھی افسر کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے گزشتہ روز اجلاس کے دوران آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے۔ محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔