ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصلہ غصہ میں نہیں کرتے،جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان دیتے ہیں: محسن نقوی

فیصلہ غصہ میں نہیں کرتے،جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان دیتے ہیں: محسن نقوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہورکےسپورٹس صحافیوں سےغیررسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی فیصلہ غصہ میں نہیں کرتے،جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان دیتے ہیں۔
چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سرجری اور ڈومیسٹک وکرکٹ کی بہتری پرگفتگو کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کبھی کوئی فیصلہ غصہ میں نہیں کرتے۔جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان دیتے ہیں۔ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ جمع کروادی ۔رپورٹ میں ورلڈکپ میں کارکردگی سےمتعلق تفصیلی بتایا۔سابق بہترین کھلاڑیوں سےکرکٹ کی بہتری کیلئےمشورےلےرہےہیں۔ان سابق کرکٹرز کیساتھ رابطےمیں ہوں جوکرکٹ کوبہترکرناجانتے ہیں۔وہ سابق کرکٹرزنظام سنبھالیں گےجنکی روزی روٹی مختلف ٹی وی چینلزپربولنانہیں۔ان کولایاجائیگاجوصرف کمنٹری کرتےہیں،تجزیہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرکٹرزنےبڑی محنت سےبہتری کیلئےتفصیلی رپورٹ دی۔چندمہینےہوگئےآئےہوئےیہاں آوےکاآوابگڑاہواہے۔نہ کبھی ٹویٹ دیکھ کر فیصلے کرتا ہوں نہ کروں گا۔پی سی بی ٹویٹر سے چلتا ہے نہ چلنے دوں گا۔دن میں پی سی بی یا میرے خلاف 4،4ٹویٹس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔مجھے چیلنجز لینے کا شوق ہے اور آئندہ کام بہترین ہونگے۔قومی ٹیم کےمنفی کارکردگی کوبہترکیسےبنایاجائےبڑاہدف یہ ہے۔جس دن میں پریشر میں آیا بہتر سمجھوں کہ گھر چلے جاؤں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ و پی سی بی کوبہتربنانےکی کوشش کررہا ہوں ۔پی سی بی کے اندر معاملات کو بہتر کرنا بھی ایک چیلنج ہے۔پی سی بی کے اندر لوگ دکھاتے کچھ ہیں اور گراؤنڈ میں سچائی کچھ اور ہوتی۔سٹیڈیم کی اپگریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے۔بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی لاہور میں ممکن نہیں۔
بنگلادیش کے خلاف وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔وینیوز اور تاریخیں فائنل ہوچکی ہیں اعلان ہوجائیگا۔دونوں فارمیٹ کے ہیڈ کوچز کو پاکستان بلا لیا ہے ۔گیری کرسٹن ، جیسن گلیسپی اور اظہر محمود کیساتھ سیشنزکئےجائینگے۔
سلیکشن کمیٹی میں جس نے غلط فیصلے اور غلط سلیکشن کی انکا احتساب ہوگا۔پی سی بی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں کچھ کرنے والی ہیں۔بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کرینگے۔مجھے بھی محسوس ہوا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کرینگے۔دونوں ہیڈ کوچز اور 4 سے 5 کمیٹیاں کپتان سے متعلق بھی بحث کرینگے۔ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی۔کرکٹرزکیساتھ شائقین کرکٹ بدتمیزی کرینگےتونتائج کےذمہ داروہ خودہونگے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حارث رؤف کیساتھ جس نے بدتمیزی کی ،اسکےپیچھے ایف آئی اے لگوادی ہے۔بدتمیزی کرنیوالوں کودعوت دیتاہوں جلدپاکستان آئیں،ایف آئی اےاستقبال کریگی۔

Ansa Awais

Content Writer