ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت2  روپے سستا ہو گیا ہے۔ 
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت2  روپے سستا ہو گیا ہے۔ 

  مرغی کا گوشت2  روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 416 روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

 گزشتہ برائلر مرغی کا گوشت 418 روپے کلو تھا، برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 277 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے کلو تھا، اس طرح زندہ مرغی کی قیمت میں آج ایک روپے کمی ہوئی ہے۔