پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں: مریم نواز

4 Jul, 2024 | 11:27 AM

(راؤ دلشاد)  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پولیس افسران سے ملاقات کے دوران  کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبہ بھر کے پولیس افسران نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر کردیئے۔ جس کے مطابق  عوامی شکایات، ایف آئی آرز، فرد جرم، نو گو ایریا، سرچ آپریشن اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر پولیس اہلکاروں اور افسروں کو نمبر ملیں گے۔ اختراعی اور منفرد اقدامات سے پولیس افسروں کو اضافی نمبر ملیں گے جبکہ ٹاسک پورا نہ ہونے پر پولیس افسروں کے نمبر کاٹ لیے جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں، مجرم کو پتہ ہونا چاہیے کہ پکڑے گئے تو سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا   پولیس افسران کواپنی فرنٹ لائن فورس قراردیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ  ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے ،  اچھے کام اور رویے سے پولیس فورس کی نیک نامی ہوگی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ  سیاسی مداخلت سے خرابیاں جنم لیتی ہیں، بہت پریشر لیا لیکن سیاسی مداخلت پر فل سٹاپ لگا دیا۔

اُنہوں نے   پولیس افسران کو ایس ایچ اوزودیگرافسران کی کڑی نگرانی کا ٹاسک دیتے ہوئے محرم میں پولیس افسران کو اہل تشیع علماء کے گھر جانے کی ہدایت بھی دی۔

مزیدخبریں