ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھےروز تیزی کا رجحان دیکھاجارہا ہے،جہاں اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھےروز تیزی کا رجحان دیکھاجارہا ہے،جہاں اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 606 پوائنٹس بڑھ کر 80839 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر 2 پیسے بڑھ کر 278 روپے 40 پیسے پربند ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسےمہنگا ہوکر 280 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔