ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شالیمار ٹاؤن کا ناکارہ واٹر فلٹریشن پلانٹ گندگی کا ڈھیر بن گیا

Shalimar Town Water Filtration Plant, out of order, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ:  فیروزپور روڈ شالیمار ٹاؤن کا واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی عرصہ ہوا جواب دے گیا۔ پلانٹ کے اردگرد مٹی کے انبار لگ گئے، اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر نصب کی گئی یادگاری پلیٹ بھی ٹوٹ پھوٹ گئی۔ ٹائلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔

شالیمار ٹاؤن فیروزپور روڈ کے رہائشی کہتے ہیں پینےکیلئےصاف پانی میسرنہیں۔


فیروزپور روڈ شالیمار ٹاؤن کےعلاقے کا واٹرفلٹریشن پلانٹ بار بار شکایات کرنے کے باوجود  بحال نہیں کیاجاسکاہے۔ اہل علاقہ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔

شہری کہتے ہیں گھر میں گنداپانی آرہاہے۔ وہی گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ گندا پانی پینے سے بچے، بوڑھے  سبھی لوگ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ رہائشیوں نے انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ فعال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔