حنیف پارک بادامی باغ کی گلیاں اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، علاقہ میں کاروبار تباہ ہو گئے

4 Jul, 2024 | 04:02 AM

فریحہ بتول: بادامی باغ کےعلاقے حنیف پارک کی گلیاں تباہ حال ہیں اور  سڑک پر گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں۔  ٹوٹی پھوٹی سڑک پر آنے جانے ولوں کو ہر وقت کسی حادثہ کا خوف رہتا ہے۔ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثررہنے لگی۔

حنیف پارک بادامی باغ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کی گلیاں مدتوں سے ٹوٹی پھوٹی ہیں اور سڑک  گزشتہ 8 ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔ شہری کہتے ہیں سڑک پر گہرےگڑھوں میں سیوریج کاگندا پانی جمع ہے۔آنےجانےوالوں کو اذیت کا سامناہ رہتا ہے۔ 

 کاروباری افرادکہتےہیں کہ سڑک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ان کے  کاروبار تباہ ہو کر رہ گئےہیں۔ کوئی گاہک اس طرف نہیں آتا ۔دکانوں کے کرائےپورےنہیں ہورہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں